11

خیبرپختونخوا میں مزید 15 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوگئی

خیبرپختونخوا میں مزید 15 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوگئی
تفتان سے آئے19 مریضوں کا ٹیسٹ لیا گیا، جس میں15 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا، کورونا کے تمام مریضوں کو ڈی آئی خان قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ وزیرصحت خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں مزید 15 کورونا کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔
جس کے ساتھ سندھ میں 88، بلوچستان میں 10، اسلام آباد 4، گلگت بلتستان 3 اورپنجاب میں دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق آج ہوئی ہے۔ لیہ کا یہ 44 سالہ مریض امیر عباس ایران کا سفر کرکے آیا ہے۔

یہ مریض جب ایران سے پاکستان آیا تو اس مریض کو پہلے تفتان بارڈر پر رکھا گیا لیکن وہاں قرنطینہ میں لوگوں کا رش زیادہ ہونے پر اس مریض کو ڈی جی خان قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا، جہاں پر اس مریض کی طبیعت بگڑنے پر نشتر ہسپتال میں ٹیسٹ کیے گئے، اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس پر مریض کو باقاعدہ نشترہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔
اس سے پہلے پنجاب میں پہلا مریض لاہور میں رپورٹ ہوا ، یہ مریض بھی برطانیہ سے پاکستان پہنچا تھا۔ اس مریض کو میوہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ میں بھی کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آگئے، یہ تمام افراد ایران سے سکھر قرنطینہ میں آئے، سکھر قرنطینہ میں 23 لوگوں کے ٹیسٹ لیے، جن میں 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 12 افراد کے نیگٹو ٹیسٹ آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 26 جنوری کو کراچی میں پہلا مریض سامنے آیا۔ سندھ حکومت نے اپنی مدد آپ کے تحت 10ہزار کٹس خود منگوائی ہیں۔ قرنطینہ میں کسی ایک کو وائرس تھا تو سب کو لگ گیا۔ کراچی قرنطینہ میں 293 لوگوں کو ٹھہرایا گیا ہے، سب کو فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں نہیں دے سکتے۔ 393 مریضوں میں 27 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
کل 125 ٹیسٹ کیے سب کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔ اب تک عراق8، دبئی 14، ایران 3 اورسعودی عرب سے5 کیسز سندھ میں آئے۔ سکھر قرنطینہ میں 23 لوگوں کے ٹیسٹ لیے، جن میں 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 12 افراد کے نیگٹو ٹیسٹ آئے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔ واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد 4، گلگت بلتستان 3 اور پنجاب میں کورونا وائرس کا ایک، سندھ میں 87، اور بلوچستان میں 10 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں