Breaking News :

nothing found
January 16, 2021

کورونا کی وجہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 82 اموات

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں۔ سال کے پہلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 82 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے 2184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 258 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 39 ہزار 341، سندھ میں 2 لاکھ 16 ہزار 632، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 23، بلوچستان میں 18 ہزار 181، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 862، اسلام آباد میں 38 ہزار 20 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 303 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ہے۔
کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔ حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 43 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 18 لاکھ 35 ہزار 389 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 96 لاکھ 41 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 29 لاکھ 5 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔ چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

Read Previous

چہرہ کا نکھار سردیوں میں بھر پور نیند کی وجہ سے ہے، مہوش حیات

Read Next

حکومت31 جنوری تک مستعفی نہ ہوئی تو اسلام آباد یا راولپنڈی کی طرف لانگ مارچ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *