Prime Minister Imran Khan 18

افغان صدر اشرف غنی کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون رابطہ

افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کو کورونا وائرس سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا عمران خان نے اشرف غنی کو بتایا کہ کورونا وائرس سے لوگوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ روزگار اور معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے پر توجہ دی گئی.

اس موقع پر افغان امن عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن خطے کے لیے انتہائی ضروری ہے وزیر اعظم عمران خان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا. انہوں نے کہا کہ افغان دھڑوں میں بات چیت جلد شروع ہونے کی امید ہے دونوں راہنماﺅں نے خطے میں امن او امان برقرار رکھنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی اور مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں