سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد سابق صدر آصف زرداری کی بھی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق آصف زرداری کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی اپنی بیٹی بختاور کی شادی کی تقریبات کے بعد روانگی کا امکان ہے۔سابق صدر 30 جنوری کے بعد علاج کی غرض سے بیرون ملک جائیں گے جس کے لیے قانونی مشاورت بھی شروع کر دی گئی ہے۔
hair cut
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو دل، کمر درد اورشوگرکا مرض لاحق ہے ، وہ اس وقت کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی ، دوران سماعت آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جب کہ عدالت نے انہیں 2 کیسز میں طبی بنیادوں پر ضمانت بھی دے رکھی ہے ، اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں اور اس کی رپورٹ کا انتظار کر لیتے ہیں ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے استفسار کیا کہ سابق صدرکو بیماری کیا ہے؟ جس کے جواب میں فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کو دل ، کمر درد اورشوگرکا مرض لاحق ہے۔
پراسیکیوٹرنیب نے کہا کہ عدالت کسی بھی سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دے ، اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ بھی پہلے ہی بتا دیں ، کہیں کل نیب کا بورڈ پر اعتراض نہ آ جائے کیوں کہ دو بارہ وہ باتیں نہیں ہونی چاہئیں جو پہلے بورڈ کی رپورٹ پر ہوتی رہی ہیں۔