66

سٹائل اور بہترین پرفارمنس کا امتزاج، ویوو کا نیا فون S1 Pro پاکستان میں متعارف

لاہور (پ ر )معروف موبائل فون ساز کمپنی ” ویوو“ نے اپنا نیا فون پرو S1 متعارف کروا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جدت کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں نیا S1 Pro متعارف کروادیا ۔ فون کی قیمت 43,999 روپے مقرر کی گئی ہے اور صارفین اسے 4 جنوری 2020 سے اپنی قریبی موبائل مارکیٹ یا ویوو کے آن لائن سٹور سے پری آرڈرکرسکتے ہیں۔ فون پاکستانی مارکیٹ میں 11 جنوری 2020 کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور کمپنی اسکے ساتھ ایک سال کی وارنٹی بھی فراہم کررہی ہے۔

اس حوالے سے لاہور میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میڈیا، ٹیکنالوجی اور فیشن سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ویوو کا یہ نیا فون ایک منفرد ڈائمنڈ ڈیزائن 48 میگاپکزل کیمرہ سے مزین ہے، جس کے ساتھ سامنے کی جانب سپر ایمولیڈ ڈسپلے میں 32 میگاپکزل سیلفی کیمرہ نصب ہے۔
فون میں ویوو کا تیز رفتار ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر اور 4500 ملی ایمپئر آور کی بڑی بیٹری فراہم کی گئی ہے جس میں ویوو کی ڈول انجن فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ” ویوو پاکستان میں جدت اور انفرادیت کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ نیا ایس ون پرو اپنے منفرد ڈیزائن اور بہترین پرفارمنس کی بدولت آپ کو یہ دعوت دیتا ہے کہ آپ اپنےسٹائل کو اپگریڈ کریں۔ جدت اور ڈیزائن کے حوالے سے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو سال 2020 میں صارفین کو اسی طرح مزید بہترین مصنوعات فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی زندگیوں میں آسانی لا سکیں۔ “

فون کی اہم خصوصیات:

• 6.38 انچ سپر ایمولیڈ ڈسپلے ، 1080p سکرین ریزولیوشن، ہمیشہ آن رہنے والی سکرین

• ڈائمنڈ ڈیزائن 48میگا پکزل کواڈ کیمرہ، الٹراوائڈ، میکرو اور ڈیپتھ سنسرز

• 32 میگا پکزل سیلفی کیمرہ، اے آئی خصوصیات، سپر نائٹ سیلفی

• کوالکام سنیپ ڈریگن 665 پراسیسر 8 گیگا بائیٹ رکر تباہیم اور 128 گیگا بائیٹ سٹوریج

• ڈول سم فور جی ایل ٹی ای کی سہولت اور ایک سم کے ساتھ 256 کارڈ کی ا?پشن

• 4500 ملی ایمپیئر آور بیٹری، 18 W ڈول انجن فاسٹ چارجنگ، ٹائپ سی کیبل

• ویوو ملٹی ٹربو گیمنگ، وائس چینجر اورڈاک موڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں