Corona 31

کورونا وباٖ میں کمی،وہ ملک جس نےسینما گھر کھولنے کی اجازت دے دی،نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بیجنگ چا ئنہ فلم انتظامیہ نے اعلان کیاہے کہ نوول کوروناوائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر کم خطرے والے علاقوں میں سنیما گھروں کو 20جولائی سے سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چائنہ فلم انتظامیہ نے اپنی جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاہے کہ نوول کوروناوائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر کم خطرے والے علاقوں میں سنیما گھروں کو 20جولائی سے سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،ان سنیما گھروں کو علاقے میں روک تھام اور قابو پانے کے مناسب اقدامات کرنے پر دوبارہ سرگرمیاں شروع کرنی چاہئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو درمیانے یا اعلی درجے کے خطرے والا علاقہ قرار دیئے جانے پر سنیما گھروں کو اپنی سرگرمیاں معطل کرنا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں