55

بہت زیادہ پانی پینے کی وجہ سے10 ہزار اونٹ قتل کرنے کا فیصلہ

آسٹریلوی حکام کی جانب سے 10 ہزار اونٹ قتل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وجہ ان کا بہت زیادہ پانی پینا بتایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت اس مہم کاآغاز9 جنوری سے کرے گی، یہ مہم5 دن چلے گی۔مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت اس مہم کے لئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرے گی۔آسٹریلوی حکومت کی ایک خاتون عہدیدار کی جانب سے بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اونٹوں کو قتل کرنا ہماری مجبوری بن گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اونٹ اب لوگوں کے گھروں کے باہر آ کر پانی پینے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو اور نقصان ہو رہا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ہر طرف سے مشکل سے گھرے ہوئے ہیں، اونٹوں کو قتل کرنا ہماری ضرورت بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا میں گزشتہ سال نومبر میں لگنی والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا گیا جس میں ابھی تک تقریباََ420 ملین جانوروں سمیت 20 لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے اس بات کا ذکر بار بار کیا جا رہا ہے کہ اس آگ نے بہت سے جانوروں کی نسلوں کوتباہ کر دیا ہے۔دارلحکومت کینبرا میں ماحولیاتی حالات شدید خراب ہیں جس کے بعد پورے شہر میں دھواں ہی دھواں ہے۔یاد رہے کہ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جمعرات کو آگ کی وجہ سے درجہ حرارت اور زیادہ بڑھ جائے گا جس کے بعد انسانی زندگی کا وہاں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ نقل اثاث دبي
یاد رہے کہ یہ آگ آسٹریلیا کے جنگلا ت میں خوش سالی کی وجہ سے لگی تھی جس کے بعد یہ آگ پھیلتی ہی گئی ہے۔آسٹریلیا میں رہنے والے ہر مذہب کے لوگوں کی جانب سے دعا کی اپیل بار بار کی گئی ہے کیونکہ آسٹریلیا میں مقیم لوگوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔اسی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے آسٹریلیا حکومت کی جانب سے10ہزاراونٹوں کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کی وجہ ان کا بہت زیادہ پانی پینا بتایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں