19

دوران ڈرائیونگ فون پر مصروف خاتون نے گاڑی وارڈن پر چڑھادی

لاہور)دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے سے روکنے پر لیڈی ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک وارڈن کی ٹانگ پر چڑھا دی وارڈن فرحان شدید زخمی ہوگیا۔ٹریفک سیکٹر وحدت روڈ کیمپس پل پر وارڈن فرحان اور پٹرولنگ آفیسر عمران اپنی ڈیوٹی پرمامورتھے اس دوران سوزوکی آلٹو پر ایک لیڈی ڈرائیور فون استعمال کرتے آ رہی تھی جس کو ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن خاتون ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے ٹریفک وارڈن کی ٹانگ پر چڑھا دی اور فرار ہونے کی کوشش کی جس کو پٹرولنگ آفیسر عمران نے پیچھا کر کے پکڑا اور تھانہ مسلم ٹائون کے حوالے کر دیا،پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کرکے گاڑی قبضہ میں لے لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں