corona virus 9

پالتو جانور بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہ رہے

پالتو جانور بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہ رہے۔ برطانیہ میں پالتو بلی کورونا میں مبتلا ہونے والا پہلا جانور بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہلک کورونا وائرس نے انسانوں کے بعد پالتو جانوروں کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے۔ سکائی نیو کے مطابق برطانیہ میں پالتو بلی ایسا پہلا جانور ہے جس کی کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
نیوز رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شواہد کے مطابق پالتو بلی اپنے مالکان سے انفیکشن لے کر کورونا میں مبتلا ہوئی تاہم حکومتی عہدیداران نے بتایا ہے کہ پالتو بلی اور اس کے مالکان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس بات کے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے ہیں کہ مالکان میں کورونا وائرس کی منتقلی بلی سے ہوئی یا یہ کہ کوئی بھی دوسرا پالتو جانور انسانوں میں کورونا وائرس منتقل کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔
http://t.co/AeiYAjX2WI?amp=1
خاتون چیف ویٹرنری افسر کرسٹن مڈلمس کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی نادر واقعہ تھا۔ انگلینڈ میں صحت عامہ کی میڈیکل ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ مذکورہ اسٹڈی کو خطرے کی علامت نہیں بننے دینا چاہیے تاہم کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے تجویز کردہ ہدایات کے مطابق پالتو جانوروں کو چھونے سے پہلے اور بعد میں باقاعدگی کے ساتھ ہاتھوں کو دھویا جایا تو یہ ایک مناسب عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں