11

کرونا وائرس کا خوف،دولہا دلہن کی ماسک پہن کر تقریب میں شرکت

کرونا وائرس کی وجہ سے شادی ہالز ودیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس اقدام کی وجہ سے کئی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے لیکن یہ تمام اقدامات حکومت کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔کراچی میں ایک شادی کا ایک ایسی تقریب میں ہوئی ہے جہاں دولہا دلہن ماسک پہن کر تقریب میں شریک ہوئے۔
جوڑے نے ماسک کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر پہنے۔اس مقصد نہ صرف کرونا وائرس سے بچاؤ تھا بلکہ لوگوں کو آگاہی دینا تھا۔سوشل میڈیا پر صارفین نےاس پر ملا جلا ردِعمل دیا ہے۔کچھ صارفین نے دلہا دلہن کے اس اقدام کو سراہا تاہم کچھ صارفین نے اسے میڈیا پر اپنی تشہیر کا حربہ ڈرامے بازی قرار دے دیا۔ماسک پہنے دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

۔جب کہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک دولہے کی ویڈیو وائر ل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب پر پابندی کے باوجود دولہا تیار ہو کر دولہن لینے شادی ہال پہنچ گیا۔شادی ہال بند دیکھ کر دولہا وزیراعظم عمران خان پر برس پڑا۔ دولہا کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آپ کی وجہ سے آج دولہا ذلیل ہو رہا ہوں۔جبکہ دولہا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیلئے غیر مناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔
پاکستان بھر میں کرونا وائر س کے روک تھام کیلئے شادی ہالز کو بند کرنےکے ساتھ اجتماعات پر پابندی لگادی گئی تھی۔ جس کے بعد کئی شادیاں موخر کردی گئیں۔ تاہم کچھ افراد نے موقعے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سادگی سے شادی کرلی۔

یہ بات بھی قابل غور رہے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور شادی ہالز 5اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کردیا، چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رہے گا، تمام سکول، یونیورسٹیاں ، کالجز،مدارس اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں