Breaking News :

nothing found
January 16, 2021

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل انتقال کرگئے

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل انتقال کرگئے، طاہر مغل کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، پی سی بی نے طاہر مغل کی مالی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل 43 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے، طاہر سٹیج فور پتے کے کینسر میں مبتلا تھے۔
hair cut
پی سی بی سے طاہر مغل کی علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل بھی کی تھی۔ طاہر مغل نے زندگی بھر کرکٹ کے میدانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 43 سالہ طاہر مغل نے 1997ء میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 112 فرسٹ کلاس میچز میں 20.92 کی اوسط سے 502 وکٹیں حاصل کیں جس میں اننگز میں 39 مرتبہ 5 وکٹیں اور میچ میں 8 مرتبہ 10 شکار کرنا شامل تھا۔
Bed
انھوں نے 3202 رنز بھی سکور کیے،ان کا بہترین سکور 130 ناٹ آئوٹ تھا ۔

آل راؤنڈر نے 84 لسٹ اے میچز میں 88 اور 26 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 10 شکار کیے۔ 43 سالہ طاہر مغل پاکستان کی تاریخ کے ان چند بائولرز میں شامل ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ وہ سیالکوٹ سٹالینز ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 2006ء میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ طاہر مغل ماضی میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران لاہور قلندرز کا بھی حصہ تھے ۔

Read Previous

کامران اکمل پی سی بی کے رویے سے نالاں

Read Next

علی ظفرایشیاء کے خوبصورت مردوں میں شامل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *