42

حسن علی بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار

نئی دہلی: فاسٹ باﺅلر حسن علی جلد شادی کرنے والے ہیں اور ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے۔

یہ دعویٰ ایک بھارتی صحافی نے کیا ہے جس کے مطابق حسن علی بھارتی لڑکی شامیہ آرزو کے ساتھ 20 اگست کو نکاح کررہے ہیں۔

صحافی کے مطابق نکاح کی تقریب دبئی میں ہوگی۔ حسن علی کی ہونے والی دلہن کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی کی ہونے والی اہلیہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہے۔
ضرور پڑھیں: پاکستان میں بھی خفیہ کیمرے فروخت ہو رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں