79

پنجاب کے سرکاری سکولز کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں کی تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہےکہ پنجاب بھر میں سکولز کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں سکولز کل سے بند رہیں گے۔سرکاری تعلیمی ادارے 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
پنجاب بھر میں سکولز 12 جنوری 2020 تک بند رہیں گے۔مراد راس کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا۔پنجاب میں آج ہی تعلیمی ادارے کھلے تھے جس کے بعد 6 چھٹیوں کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔جب کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سندھ سے سرکاری اور نجی سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کو مزید دو ہفتے تک بڑھایا جائے۔شدید سردی کے اس موسم میں بچوں کو سکول جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سردی کے باعث بچوں کو نمونیا ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کو ہر سال سردیوں کی چھٹیاں موسم کی مناسب سے کرنا چاہیں۔وزیر تعلیم اس مسئلے پر نوٹس لیں۔
خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر سے سردیوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی یخ بستہ ہوائیں دوبارہ چلنے لگیں ہیں اور سردی نے شدت اختیار کر لی۔چھٹیوں کے بعد سال نو پر یکم جنوری سے شہر بھر کے محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت اسکول اور کالج کھول دئیے گئے ہیں لیکن طالب علم بلکل بھی خوش نہیں ہیں۔یکم جنوری کو یخ بستہ ہواؤں سے لڑتے ہوئے بچوں کا اسکول جانا مشکل ہو گیا۔اسکول آنے والےبچوں کا کہنا تھا کہ شدید سردی میں بستر سے نکلنے کا دل نہیں کرتا لیکن امی کی ڈانٹ کے خوف سے اٹھنا پڑتا ہے۔حالانکہ معلوم ہے کہ آج بچے اور ٹیچر بھی کم ہوں گے۔سردی اتنی شدید ہے کہ ٹیچر کلاس میں آنے سے گریز کریں گی ان کا ہمیشہ کی طرح یہی کہنا ہو گا کہ ایک دو دن میں جب مزید کچھ بچے آئیں گے تو کلاس شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں