Maryam Nawaz 159

مجھے شک ہے کہ مریم نواز نے رہائی میں کردار ادا۔۔۔عرفان صدیقی نے اپنا خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد پاکستان کے سینیئر صحافی اور سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کہا ہے کہ انہیں شک ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی تقاریر لکھنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں جس مکان کا ذکر ہے اس کو کرائے پر دیے ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا۔عرفان صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ رہائی میں کس نے کردار ادا کیا لیکن مجھے شک ہے کہ مریم نواز کو چپ کرانے کے لیے مجھے جیل میں ڈالا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی میری گرفتاری کرائی وہ حکومت کا خیرخواہ بالکل نہیں ہے اور ایسے اقدامات کا مقصد کسی کو سبق سکھانا یا وارننگ دینا ہوتا ہے۔

ضرور چیک کریں خفیہ کیمرے پاکستان میں
انہوں نے کہا کہ اگر نئے پاکستان میں بھی غلاظت کے ٹوکرے ساتھ لے کر چلنا ہے تو پھر نئے پاکستان کا دعوی چھوڑ دیں کیوں کہ ایسے اقدام سے حکومت کی سبکی اور جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ملک میں سیاسی صورتحال کے سوال پر عرفان صدیقی نے کہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کے لیے اسلام آباد آسکتے ہیں کیوں کہ جیسا عمران خان 2014میں بویا تھا وہی انہیں کبھی نہ کبھی کاٹنا بھی پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں