Breaking News :

nothing found
January 17, 2021

انصاف نہ ملا تو قیامت کے دن بیٹے کو مارنے والے 5 لوگوں کوچھوڑ کر عمران خان کا گریبان پکڑوں گا

اسلام آباد میں 22 سالہ نوجوان اسامہ ستی پولیس گردی کا شکار ہو گیا،اسامہ کی اچانک موت سے ان کا گھر گہرے غم سے نڈھال ہیں،اہلخانہ تاحال یقین نہیں کر رپا رہے کہ اسامہ اب اس دنیا میں موجود نہیں ہے۔اسامہ ستی کے والدین بھی صدمے کی کیفیت میں ہیں۔ان کے اہلخانہ اور دوستوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔
اسامہ ستی کے والد کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہنا ہے کہ اسامہ کی والدہ بہت صابر ہے لیکن کبھی کبھار جذبات چھلک پڑتے ہیں۔وہ بیٹے کی جدائی برداشت نہیں کر سکتی لیکن پھر بھی صبر کیا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈھائی سال سے عمران خان کے قصیدے پڑھ رہا تھا ابھی بھی مجھےامید ہے کہ عمران خان مجھے انصاف دلائیں گے۔
hair cut
جب بابر اعوان میرے پاس آئے تو کہا کہ آپ وزیراعظم کے لیے کوئی پیغام دینا چاہتے ہیں۔

میں یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں قیامت کے دن بیٹے کو مارنے والے پانچ لوگوں کو چھوڑ کر عمران خان کا گریبان پکڑوں گا۔ واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر اسلام آباد پولیس نے فائرنگ کرکے 21 سالہ نوجوان کو قتل کردیا تھا ، پولیس ذرائع کے مطابق رات کو فون پر کال موصول ہوئی تھی کہ گاڑی میں سوار ڈاکو شمس کالونی کے علاقے میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد اے ٹی ایس پولیس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا، اے ٹی ایس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جس پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا اور نہ روکنے پر گاڑی کے ٹائروں پر فائر بھی کئے، گاڑی کی ونڈ سکرین پر بھی گولیوں کے نشانات پائے گئے۔
آئی جی اسلام آباد میں وقوعہ کا نوٹس لے لیا جب کہ اس معاملے میں پانچ اے ٹی ایس اہلکاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، پانچ اہلکاروں کو گرفتار کر کے تھانہ رمنا منتقل کیا گیا۔

Read Previous

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف رنزکا پہاڑ کھڑا کر دیا ،پہلی اننگز 659 رنز 6کھلاڑی آئوٹ پر 362رنز کی مجموعی برتری کے ساتھ ڈیکلیئر کردی

Read Next

کرونا وائرس کی نئی قسم کا پھیلاو، برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپسی کی مشروط اجازت دے دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *