79

’ان فٹ‘ حسن علی نے بیگم کیساتھ وقت گزارنے کےلئے 4 دن کی چھٹی لے لی

لاہور(4 دسمبر2019ء) کئی ماہ سے فٹنس مسائل کا شکار ٹیسٹ کرکٹر حسن علی نے ری ہیب پروگرام سے چار دن کی چھٹی لے لی۔ حسن علی کی اہلیہ بھارتی نژاد سامیعہ آرزو خان پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔فاسٹ بولر حسن علی نے پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنا تھی لیکن انہوں نے چار دنوں کی چھٹی لے لی۔اطلاعات کے مطابق حسن علی نے اپنی اہلیہ سامیعہ آرزو خان کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد پر چھٹی لی ہے جو جمعہ کو پہنچی تھیں۔
حسن علی کمر کی تکلیف کے ساتھ دائیں طرف پسلیوں میں انجری کا بھی شکار ہیں ان کو مکمل فٹ ہونے کے لیے 6 ہفتے درکار ہیں، وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔25سالہ حسن علی20اگست کو بھارتی دوشیزہ سامیہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھے تھے جب کہ فاسٹ باﺅلر کاکہنا تھا کہ ولیمہ کی ایک تقریب پاکستان میں بھی ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں