Breaking News :

nothing found
January 17, 2021

پہلا ٹیسٹ،محمد رضوان اور فہیم اشرف نے قومی ٹیم کو فالو آن کی خفت سے بچا لیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگ میں 52 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے نصف سنچریز سکور کرکے ٹیم کو فالو آن سے بچا لیا۔ ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ 30 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو 39 کے مجموعی سکور پر اوپنر عابد علی 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے، صرف 3 رنز کے اضافے سے کے بعد محمد عباس بولٹ کا شکار بنے، 43 پر 3 وکٹ گنوانے کے بعد قومی ٹیم کو سینئر بلے باز اظہر علی سے امید تھی تاہم وہ بھی 43 ویں اوور میں 51 کے مجموعی سکور پر صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پاکستان کی اگلی وکٹ 52 کے مجموعی سکور پر گری اور حارث سہیل صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کپتان محمد رضوان اور فواد عالم نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، 60 ویں اوور میں جب ٹیم کا سکور 80 رنز تک پہنچا تو فواد عالم 9 رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان اورفہیم اشرف کے درمیان 107 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، ٹیم کا مجموعی سکور 187 رنز پر پہنچا توکپتان محمد رضوان 71 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے،یاسر شاہ صرف 4 رنز بناسکے،شاہین آفریدی 6 رنز بن کر آئوٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 91 رنز کی عمدہ باری کھیل کرپوویلین لوٹے اور پوری پاکستانی ٹیم 239 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔
کیویز کی جانب سے جیمیسن نے 3 ،سائوتھی ویگنر اور بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے روز کیویز نے اپنی پہلی اننگ میں کپتان ولیمسن کے 129 رنز کی بدولت 431 رنز بنائے تھے۔ کیویز کی جانب سے روس ٹیلر 70، واٹلنگ 73 اور ہینری نکولس 56 رنز بنا کر نمایاں رہے ،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا، یاسر شاہ کے حصے میں 3 جبکہ محمد عباس، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی تھی۔ پاکستان نے دوسرے روز اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تھا تو 28 کے مجموعی سکور پر شان مسعود صرف 10 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے تھے۔

Read Previous

کورونا کے وار جاری ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 55 اموات ہوئیں

Read Next

فلمWonder Woman 1984 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *