13

ایرانی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو خط، کورونا کے تناظر میں مدد کی اپیل

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے کورونا کے تناظر میں مدد کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا ہے۔انہوں نے خط میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا کے تناظر میں مدد کی اپیل کی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دیں۔قبل ازیں چین اور پاکستان امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان جیسے غریب ممالک کے قرضے معاف کر دینے چاہیے جس کے بعد وہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کا قابل ہو سکیں گے۔
وزیر اعظم کا غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل موجود نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ایران پر سے بھی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
لہذ امشرق وسطیٰ سے کرونا سے بدترین متاثر ایران پر سے پابندیاں ہٹائی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس دنیا کے ترقی پزیر ممالک کی معیشتوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کے لیے تیار رہیں۔وائرس سے پیدا بحران سے ترقی پذیر ممالک میں بھوک اور غربت پھیلنے کا ڈر ہے۔عالمی برادری کو پاکستان جیسے ممالک کے قرضوں کی معافی کوئی صورت نکالنے کا سوچنا ہو گا۔پاکستان جیسے ممالک کرونا وائرس سے بدترین معاشہ بدحالی کا خدشہ ہے۔ترقی یافتہ معیشتوں کا اقدام کمزور معیشتوں کو کرونا وائرس کے بحران سے لڑنے میں مدد دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں