corona virus 7

معروف سعودی ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، اسپتال منتقل

معروف سعودی ڈاکٹر کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اپستال منتقل۔ ڈاکٹر نیزار بہابری ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا چینلز پر طب سے متعلق مشاورت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے معروف ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اپستال منتقل ہو گئے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر نیزار بہابری اس وقت ڈاکٹر سلیمان فقیہہ اسپتال میں پروٹوکول سروسز کے ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اکیڈیمک افیئرز اور ٹریننگ کے ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نیزار بہابری ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر طب سے متعلق مشورے دینے میں اپنی پہنچان رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر نیزار کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اب اسپتال منتقل ہو چکے ہیں۔

ارب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نیزار کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سعودی عرب میں ڈاکٹر نیزار جنہوں نے کئی سالوں سے پوری دنیا میں عربی زبان بولنے والوں کو صحت سے متعلق بہترین مشورے فراہم کیے ہیں کے ساتھیوں اور طبی ماہرین نے مقبول معالج کو ٹوئیٹر پر نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے ہیں۔

بتایا گیا ہے مارچ میں کورونا کے آغاز سے ڈاکٹر نیزار 500 سے زائد مریضوں کا علاج کر چکے ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فورمز کے ذریعے ڈاکٹر نیزار روزانہ کی بنیاد پر دیکھنے اور سننے والوں کو مشورے دیتے رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ انہی پلیٹ فورمز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں میں کورونا سے متعلق شعور بیدار کرنے اور مہلک مرض سے متعلق سوالات کے جواب دینے میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں