63

آئیں آج کپتان کی تعریف کرتے ہیں، اینکرمنصور علی خان

بات حکومت کی ناقص کارگردگی کی ہو یا بڑھتی ہوئی مہنگائی گی، اینکر منصور علی خان کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ہمشہ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے۔اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ عمران خان پر تنقید کی، وہ ناقص کارگردگی ہو،مہنگائی ہو یا غلط سلیکشن،میں نے ہمیشہ کپتان کو صحیح سمت دکھانے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ معروف اینکر کی جانب سے عمران خان کو ان کے دور حکومت کے شروع سے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسی تنقید میں ان کے پروگرام کا تکیہ کلام “میرے کپتان” بھی مشہور ہو گیا تھا۔لیکن اب منصور علی خان کی جانب سے بات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب میں عمران خان کی تعریف بھی کرنا چاہوں گا،مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اچھے کام بھی کئے ہیں جن پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیئے۔ نقل اثاث دبي

پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے اینکر کی جانب سے عمران خان کی کامیابیوں کا ذکر آرمی ایکٹ ترمیم کے معاملے سے شروع ہوا جس میں انہوں نے اپوزیشن کو اپنے ساتھ بٹھانے پر عمران خان کو داد پیش کی، مزیدآگے بڑھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ان لوگوں کے راز افشاں کئے گئے جنہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت قوم کے کڑوروں روپے لوٹے ہیں۔
یاد رہے کہ ایسے تقریباََ آٹھ لوگوں کو منظر عام پر لایا گیا ہے جنہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فراڈ کیا۔کپتان کی کامیابیوں پر مزید بات کرتے ہوئے معروف اینکر نے پاکستان کی خوبصورتی کی تعریف کی کہ عمران خان کے دور میں ہی پاکستان کو یہ اعزار حاصل ہوا کہ ایک غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو چھٹیاں منانے کے لئے اپنی فہرست میں سب سے پہلے رکھا۔واضح رہے کہ اینکر منصورعلی خان کی جانب سے عمران خان پر تنقید کا سلسلہ ا ن کے دور حکومت سے جاری ہے،لیکن اب وہ عمران خان کے کارناموں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سک

اپنا تبصرہ بھیجیں