60

ماہرہ خان اور مہوش حیات کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہارِ افسوس

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد 15 جنوری کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔شوبز انڈسٹری سے وابستہ ستاروں نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔معروف اداکارہ ماہرہ خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میری والدہ بتاتی ہیں کہ انکل نعیم اپنی بیوی کو بازوؤں میں اٹھاتے تھے جب وہ شدید بیمار تھیں اور کسی بچے کی طرح دیکھ بھال کرتے تھے،اب وہ پھر سے ایک ہو گئے ہیں۔
ماہرہ خان نے یہ بات نعیم الحق کا ایک پرانا ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے کہی جس میں وہ کہتے ہیں کہ مرحومہ اہلیہ نازو کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں بہت اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
۔ ماہرہ خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جب نعیم الحق سے ملاقات ہوئی انہیں بہت مہربان اور عزت کرنے والا پایا۔
ادکارہ مہوش حیات نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سر نعیم الحق کے انتقال کی خبر سن کر شدید دکھ ہوا،جب بھی ہماری ملاقات ہوئی ان کی حوصلہ افزائی سے بھرپور الفاظ انمول ثابت ہوئے۔
انہوں نے نعیم الحق کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔
۔خیال رہے کہ نعیم الحق اسلام آباد میں مقیم تھے اور طبیعت مزید خراب ہونے پراسلام آباد سے کراچی آئے تھے ۔ ہفتے کے روز ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔ نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سب سے متحرک رہنما تھے، انہیں وزیراعظم عمران خان قریبی ترین ساتھی بھی سمجھا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں