260

مریم نواز کب سے خفیہ ملاقاتیں کر رہی ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کوئی ایسی بڑی شخصیت نہیں ہیں جو ایک بیانیے پر قائم رہ سکیں، وہ تو پہلے دن سے ہی خفیہ ملاقاتیں کر رہی ہیں، وہ پارٹی پر قبضہ تو کر ہی چکی ہیں اب ان کا مقصد اقتدار میں آنا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے دھونس، دھاندلی اور پیسے سے ہر چیز خریدی اور کسی سے کیا گیا ایک وعدہ پورا نہیں کیا، مریم تو پہلے دن سے خفیہ ملاقاتیں کر رہی ہیں یہ کوئی ایسی بڑی شخصیت نہیں جو اپنے بیانیے پر ٹک سکے، مریم نواز پارٹی پر تو قبضہ کر ہی چکی ہیں اب ان کا مقصد اقتدار میں آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے ڈیلوں کی پیداوار ہیں جنہیں ایک ہی کام کرنا آتا ہے کہ کسی بھی طرح مال بچاؤ، کھال بچاؤ اور آل بچاؤ۔ ن لیگ دیگر کیسز کے ساتھ ویڈیو کیس میں بھی پھنس گئی ہے۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بلاول تو ’یوٹرنی‘ ہوگیا ہے، یہ گرفتاریوں سے پہلے حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے دینے کا کہتے تھے لیکن اب پیپلزپارٹی کا واحد ایجنڈا آصف زرداری کو جیل سے رہا کرانا رہ گیا ہے۔اگر ن لیگ اور پی پی لاک ڈاؤن کرنے کی پوزیشن میں ہوتے تو یہ مولانا فضل الرحمان کے پاس کبھی نہ جاتے۔ اپوزیشن کامیاب دھرنا دینے کی صلاحیت نہیں رکھتی کیونکہ تینوں پارٹیاں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں