Maryam Nawaz 23

مریم نواز دسمبر کے پہلے ہفتے باہر روانہ ہوں گی

ن لیگ کی رہنما مریم نواز 3 دسمبر کے بعد عدالت میں بیرون ملک جانے کی درخواست دیں گی
لاہور ( 19 نومبر 2019ء) : سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی باہر جانے کی درخواست دے سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد مریم نواز بھی باہر چلی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز باہر جانے کے لیے 3 سے 5 دسمبر کے درمیان درخواست دیں گی۔
مریم نواز نے اپنی ضمانتی رقم جمع کروا دی ہے۔لہذا وہ انہی دنوں میں عدالت سے ریلیف ملنے کی درخواست کریں گی۔اللہ کرے کہ نواز شریف صحت یاب ہو جائیں لیکن اگر ان کی طبعیت خراب رہی تو پھر ایک بیٹی کو باپ کے پاس جانے کی اجازت دینا آسان ہو گا۔مریم نواز شریف کے دیگر قواعد ضوابط پورے ہیں بس کا پاسپورٹ نہیں ہے لہذا وہ واپس لینے کی درخواست کریں گی۔
اس بات کی تصدیق بھی سیف الرحمن کے ذرائع نے کی ہے جنہوں نے نواز شریف کو باہر بھجوانے کے انتظامات کیے۔نواز شریف آئندہ جہاں جہاں جائیں گے سیف الرحمن ان کے ساتھ ساتھ ہوں گے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی والد نواز شریف کے ہمراہ بیرون ملک جانے کی خواہش دم توڑ گئی تھی کیونکہ ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں تھا۔ مریم نواز نے عدالتی تحویل میں موجود اپنا پاسپورٹ واپس لینے کے لیے فوری طور پر درخواست دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
۔ نواز شریف کی صحت کی صورتحال دیکھ کر ہی درخواست دائر کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ قانونی ٹیم نے مریم نواز کو فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں