Breaking News :

nothing found
January 16, 2021

مصباح الحق سے ٹیم منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا

دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے ٹیم منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ نئی پالیسی کے مطابق مصباح کا ٹیم منتخب کرنے کا حق چھین لیا گیا اور کپتان بابراعظم ٹیم کے انتخاب کے دوران کمیٹی کے دیگر ممبروں کی مشاورت سے حتمی بات کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہیڈ کوچ کا کردار مشاورتی ہوگا ،اب تک مصباح الحق کا قومی ٹیم کی سلیکشن میں حتمی کردار ہوتا تھا جب کہ کپتان بابراعظم سے صرف مشورہ کیا جاتا تھا۔
جنوبی افریقہ سیریز کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب بابراعظم کریں گے ، بابراعظم، ہیڈ کوچ مصباح سمیت دیگر کوچز ٹیم سلیکشن کے لیے یونس خان سے بھی مشورہ کرسکیں گے ۔
hair cut
ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے ممبران وسیم اکرم ، عمر گل اور اروج ممتاز نے مصباح کو ہٹانے کے خلاف تجویز پیش کی، نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف سکواڈ کا اعلان کریں گے، وہ ٹیم کو حتمی شکل دینے سے پہلے سلیکٹرز ، کپتان اور مصباح سے مشورہ کریں گے۔
Double bed
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم کے اعلان کے بعد 19 جنوری کو کرکٹرز کے بائیوسیکیور بلبل کا آغاز ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ہر کھلاڑی کو ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے کورونا ٹیسٹ دینا ہوگا۔ یہ رپورٹ اس وقت منظرعام پر آئی جب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے مصباح کا مستقبل غیر یقینی نظر آیا تھا کیونکہ پی سی بی کے تھنک ٹینک نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر آپشنز کی تلاش شروع کردی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ شدید تنقید کی زد میں ہے ۔ یہ پچھلے 14 ماہ کے دوران گرین شرٹس کو ٹیسٹ کرکٹ میں ملک سے باہر مسلسل تیسری شکست ہے۔

Read Previous

برسبین میں موجود بھارتی ٹیم ٹوائلٹس خود صاف کرنے پر مجبور

Read Next

فرحان سعید نے جینے کے دو طریقے بتا دیئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *