55

“میرے بابا نے مجھے معاف کر دیا” ٹک ٹاک گرل حریم شاہ

پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچانے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کئی دنوں بعد منظر عام پر آ گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے اردوپوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کچھ انکشافات کئے ہیں۔اردوپوائنٹ کے اینکر فرخ شہبازوڑائچ کو دیئے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب اس کے والد نے حریم شاہ کا معاف کر دیا ہے۔
کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کے والد نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی وجہ سے پوری قوم سے معافی مانگی تھی۔اسی ویڈیو بیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک وہ ویڈیو نہیں دیکھی ، مجھ میں آج تک ہمت ہی پیدا نہیں ہوئی کہ میں وہ ویڈیو دیکھ سکوں۔
مجھے بس اتنا پتہ ہے کہ مجھے میرے والد نے معاف کر دیا ہے جس کے بعد اس ویڈیو کا کوئی اثر نہیں۔

اپنے تنقیدیوں پر بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھا کہ میں نے ہر اس شخص کو معاف کر دیا ہے جس نے میرے خلاف کوئی بات کی یا کسی قسم کے کوئی نامناسب الفاظ استعمال کئے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو مجھے گالیاں دیتے ہیں یا مجھے برا کہتے ہیں، میں انہیں جواب نہیں دیتی،میری خاموشی ہی ان کے لئے جواب ہے۔ اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری شادی کی تمام خبریں جھوٹی اور نے بنیاد ہیں، میں تب تک شادی نہیں کروں گی جب تک مجھ میں یہ بوجھ اٹھانے کی وسعت پیدا نہ ہو۔
اپنے گھر والوں سے تعلقات کے بارے میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے وہ ابھی واپس آئی ہیں اور ابھی کورونا وائرس کی وجہ سے کسی سے نہیں ملیں۔گھر والوں سے ملاقات بھی دو مہینے پہلے ہوئی تھی۔ حریم شاہ کی دوست صندل خٹک کے بارے میں جب سوال کیا گیا تو اس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں ان کے بارے میں کسی قسم گفتگو نہیں کرنا چاہتی، بات کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر ی اس سے کسی قسم کی ناراضگی نہیں ہے، بس میں کسی کے بھی بارے میں بات نہیں کرتی۔
بھولا ریکارڈ کے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری ان سے بس ایک دفعہ ملاقات ہوئی ہے،وہ بھی لاہور کے ایک شاپنگ مال میں،اس کے علاوہ ا ن سے میری کوئی ملاقات نہیں اور نہ ہی میرا ان سے کسی قسم کا کوئی تعلق ہے۔بھولا ریکارڈ کی باتوں کا ذکر کرتے ہوئے ٹک ٹاک گرل کا کہنا تھا کہ مجھے ان پر ترس آتا ہے کیونکہ وہ جو باتیں کرتے ہیں ، وہ کوئی ایسا شخص ہی کرتا ہے جس کے بعد دماغ نہ ہو۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کی وزیراعظم عمرا ن خان کے ساتھ بھی تصاویر وائر ل ہوئی تھیں، عمران خان پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور ایک اچھے وزیراعظم ہیں، لیکن وہ اکیلے کچھ نہیں کر سکتے۔انٹریو اختتام کرتے ہوئے حریم شاہ نے معروف عالم دین ناصر مدنی کے ساتھ ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص نے بھی ان کے ساتھ یہ سلوک کیا ہے، ان کو سزا ملنی چاہیے او ر ان کے ساتھ اس سے بھی برا سلوک کیا جانا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں