Breaking News :

nothing found
January 16, 2021

کینسر کو شکست دینے والی نادیہ جمیل اسکرین پر واپسی کی خواہشمند

بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل دوبارہ ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔ نادیہ جمیل نے اپنی انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ ’کینسر کی وجہ سے ان کے جو بال جھڑ گئے تھے یا جنہیں انہوں نے منڈوالیا تھا اب وہ بڑے ہونے لگے ہیں۔اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اب سکرین پر واپسی کرنی چاہیے۔
hair cut
انہوں نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے پر خدا کا شکر بھی ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ جیسے ہی ان کے بال بڑے ہو رہے ہیں، ان کے دل میں خواہش اٹھی ہے کہ انہیں سکرین پر واپسی کرنی چاہیے۔نادیہ جمیل نے کہا کہ ’ ان کے سر کے بال مسلسل بڑے ہو رہے ہیں، تاہم وہ بالوں کو منڈوانے کے برے اور تکلیف دہ وقت کو کبھی نہیں بھول پائیں گی۔‘انہوں نے اپنی ہمت پر اپنی ہی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض سے جنگ لڑی اور وہ جنگ جیتی۔نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہر بہادر شخص اپنے لیے ایک نعمت ہوتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب وہ بہت خوش ہیں اور ہر سانس کے وقت انہیں زندگی اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔
Double bed

Read Previous

عمران اشرف کی دوسروں کے کام کوسراہنے کی عادت پسند ہے ، فائزہ افتخار

Read Next

ملک میں پہلی بار ایل این جی درآمد کر نے کی اجازت مل گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *