Breaking News :

nothing found
January 16, 2021

قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی

قومی کرکٹر شعیب ملک کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی، گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم شعیب ملک محفوظ رہے، کار کو حادثہ شعیب ملک اور وہاب ریاض کی کار ریس کے دوران پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شعیب ملک حادثے کے نتیجے میں بڑے نقصان سے بال بال بچ گئے، ان کی گاڑی کوتیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آگیا جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔
hair cut
بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور وہاب ریاض دونوں کار پر ریس لگا رہے تھے کہ شعیب ملک نے گاڑی تیز رفتاری کے باعث کنٹرول کھو دیا، شعیب ملک جب وہاب ریاض کی گاڑی کو کراس کرنے لگے تو ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں شعیب ملک کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا گاڑی کا انجن کا حصہ مکمل طور تقریباً تباہ ہوچکا ہے، تاہم خطرناک حادثے میں قومی کرکٹر شعیب ملک محفوظ رہے ہیں۔
Bed
پاکستان سپرلیگ کی ڈرافٹنگ جیسے ہی مکمل ہوئی تو تمام کھلاڑی اور فرنچائز آنرز واپس روانہ ہورہے تھے، شعیب ملک آج سپورٹس کار پر آئے تھے ان کی گاڑی کا کافی چرچہ ہورہا تھا،جیسے ہی شعیب ملک اور وہاب ریاض نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر سے نکلے تو گاڑی کے سلنسر کی کافی آواز تھی، گاڑیاں ابھی 100میٹر رفتار سے چلی تھیں کہ تیزی رفتاری کے باعث تین گاڑیوں سے ٹکراتی ہوئی ٹرک میں جالگی، وہاب ریاض نے نئی گاڑی لی ہوئی تھی ، جبکہ شعیب ملک کی 2003ء ماڈل کی گاڑی ہے۔
تاہم شعیب ملک اور وہاب ریاض محفوظ ہیں، وہاب ریاض ہی ان کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر واپس لائے، شعیب ملک کافی پریشان اور گھبرائے ہوئے تھے۔

Read Previous

پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 10.9 فیصد اضاف

Read Next

ارطغرل غازی کے اداکار کا پاکستانی بچوں کے لیے خون کا عطیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *