39

“خوبصورتی کی وجہ سے محبت کیلئے کوئی ڈھنگ کا لڑکا نہیں مل پا رہا”

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی ریاست ویلز کی ملکہ حسن نے دعویٰ کیا کہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے محبت کیلئے کوئی ڈھنگ کا لڑکا نہیں مل پا رہا۔ویلز کے شمالی شہر کانوے سے تعلق رکھنے والی سوئس نڑاد ویلز کی 23 سالہ دوشیزہ جوئے اسٹارکلے نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ خوبرو ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی غلط لڑکا بھی مل سکتا ہے۔جوئے اسٹارکلے نے گزشتہ چند سال میں ریاست ویلز میں ہونے والے کم سے کم 3 مقابلہ حسن جیتے ہیں اور وہ اپنی ذہانت، خوبصورتی اور سماجی خدمات کی وجہ سے منفرد شہرت بھی رکھتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کو خوبصورت اور خوبرو ترین کہنے والی جوئے اسٹارکلے نے حال ہی میں ’بی بی سی‘ کے ایک پروگرام سے خود کو محض اس لیے الگ کیا، کیوں کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والی خواتین کو میک اپ کے بغیر شرکت کرناتھی۔اس پروگرام کا مقصد نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے ان کے خیالات اور اندرونی خوبصورتی کے تحت ساتھی تلاش کرنے کا موقع دینا ہے۔برطانوی ویب سائٹ ’نارتھ ویلز لائیو‘ کے مطابق جوئے اسٹارکلے کا کہنا تھا کہ وہ میک اپ کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور وہ اس کے بغیر پروگرام میں شرکت نہیں کریں گی۔جوئے سٹارکلے نے کہا کہ اگرچہ وہ خوبصورت ہیں، تاہم وہ ہمیشہ میک اپ کرتی ہیں، چاہیں وہ آنکھوں میں کاجل لگانا ہی کیوں نہ ہو۔جوئے کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ لڑکے ملے مگر وہ عجیب و غریب تھے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ میک اپ نہ کرنے کی وجہ سے انہیں غلط قسم کا لڑکا بھی محبت کے لیے مل سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اب تک ان کے معیار کے مطابق محبت کے لیے کوئی لڑکا نہیں مل پایا اور انہیں یہ خدشہ ہے کہ انہیں خوبرو دیکھ کر کوئی بھی غلط آدمی ان کا دلدادہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اتنی خاص اور خوبرو ہیں کہ اچھے لڑکے ان سے ملتے وقت شرمسار ہوجاتے ہیں جب کہ ان کے ساتھ ملنے والے وہ لڑکے جو انہیں پسند نہیں آئے وہ عجیب و غریت خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں