11

بیٹے کی مسکراہٹ کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی: ثانیہ مرزا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راﺅنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے لیے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا جب مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے کھلونوں کے گردبیٹھے بیٹے اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک تھکے ہارے دن کے بعد جب گھر واپس آتی ہوں تو مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے، بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔
ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس کی پیدائش کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔یاد رہے کہ ثانیہ مرز ا کی شادی شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 ءمیں ہوئی تھی۔
شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔جوڑے کی مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے لیکن اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش گزشتہ سال 30 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں