11

پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کیخلاف میچ میں بھارت کا ریکارڈ برابر کر دیا ، ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم

کراچی )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے جس میں پاکستان نے جیت کیلئے 476 رنز کا ہد ف دے دیاہے اور ساتھ ہی نہایت منفرد اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے چاروں بلے بازوں نے سینچریاں سکور کی اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ ہے جب کسی ٹیم کے پہلے چار بلے بازوں نے سینچریاں بنائی ہوں جبکہ اس سے قبل صرف ایک ہی ٹیم یہ کارنامہ سر انجام دے پائی ہے اور وہ بھارت ہے جس نے بنگلہ دیش کے خلاف یہ منفرد اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔

ضرور پڑھیں: ” ملک کے تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 سے نکلے ہیں
بھارت نے 2007 میں ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا جس میں دنیش کارتک نے 129 ، وسیم جعفر نے 138 ، راہول ڈریوڈ نے 129 اور سچن ٹینڈولکر نے 122 رنز بنائے تھے ۔جبکہ پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف عابد علی نے 174 ، شان مسعود 135 ، اظہر علی 118 جبکہ بابراعظم نے 100 رنز کی اننگ کھیلی

اپنا تبصرہ بھیجیں