Pakistani 11

’منگنی کے دوران تم پر جو پیسے لگائے وہ واپس کرو ورنہ تصاویر لیک کردوں گا‘ پاکستانی کی اپنی سابقہ منگیتر کو شرمناک دھمکی

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک نوجوان نے رشتہ ختم کرنے پر اپنی سابق منگیتر کو ایسی دھمکی دے ڈالی کہ وہ عدالت پہنچ گئی۔ گلف نیوز کے مطابق اس 31سالہ پاکستانی نوجوان کی فیس بک پر پاکستا ن ہی کی ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر گفتگو کے دوران لڑکی نوجوان کو اپنی قابل اعتراض تصاویر بھیجتی رہی۔ بعد ازاں دونوں نے منگنی کر لی لیکن پھر لڑکی نے اس کے ساتھ رشتہ ختم کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جب لڑکی نے منگنی توڑ ڈالی تو نوجوان نے اسے سے رابطہ کیا اور منگنی پر خرچ ہونے والی رقم واپس دینے کا مطالبہ کر دیا۔ لڑکے نے دھمکی دی کہ اگر اس نے رقم واپس نہ کی تو وہ اس کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کر دے گا۔ اس پر لڑکی نے دبئی کی عدالت میں لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ عدالت میں 31سالہ ملزم نے بتایا ہے کہ وہ اپنی منگیتر پر اب تک 10لاکھ درہم (تقریباً 4کروڑ 58لاکھ روپے) خرچ کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں