Kashmir 13

مقبوضہ کشمیرکی آزادی کادن دورنہیں،پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کیلئے ثابت قدمی سے کھڑاہے،وزیراعظم عمران کا یوم شہدائے کشمیر پر ٹوئٹ

وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہاہے کہ بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہدکوسلام پیش کرتے ہیں،پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کیلئے ثابت قدمی سے کھڑاہے،مقبوضہ کشمیرکی آزادی کادن دورنہیں۔
Imran kkhan
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہدکوسلام پیش کرتے ہیں،آج کشمیری جرات سے ہندوتوابالادستی کیخلاف جدوجہدکررہے ہیں،شہدائے 13 جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے بانی تھے۔
Imran khan
وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کشمیریوں کے آباواجدادنسل درنسل سے آزادی کیلئے جانیں قربان کرتے آئے ہیں،آج کشمیری جرات سے ہندوتوابالادستی کیخلاف جدوجہدکررہے ہیں،ہندوتوابالادستی کامقصدآبادی میں تناسب تبدیل کرکے کشمیریوں کاصفایا کرناہے،ہندوتوابالادستی کامقصدکشمیریوں کی شناخت مٹاناہے۔
Imran khan
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کیلئے ثابت قدمی سے کھڑاہے،پاکستان آزادی تک کشمیریوں کی جائزجدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا،بھارت نے جموں وکشمیر پرغیرقانونی اورظالمانہ قبضہ کررکھاہے،مقبوضہ کشمیرکی آزادی کادن دورنہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں