50

سام سنگ نے سمارٹ ٹی ویز کے لیے پرائیویسی ایپ لانچ کر دی

کنزیومر الیکٹرونکس شو میں 2020 کی ٹی وی لائن اپ پیش کرتے ہوئے سام سنگ نے اپنے ٹی وی کے لیے پرائیویسی چوائسز(Privacy Choices) کے نام سے نئی پرائیویسی ایپ متعارف کرائی ہے۔سمارٹ ٹی وی میں اتنی زیادہ ترقی ہو چکی ہے کہ یہ صارفین کے ٹی وی دیکھنے کی عادات سے متعلق ڈیٹا جمع سکتا ہے۔

سام سنگ کے ایکزیکٹیو کے مطابق یہ ایپلی کیشن صارف کو بتائے گی اُن کا سمارٹ ٹی وی کس طرح کی معلومات جمع کر رہا ہے اور معلومات جمع کرنے کے آپشنز کو کس طرح غیر فعال کیا جا سکتا ہے۔
سام سنگ نے اس ایپ کا ڈیمو تو پیش نہیں کیا لیکن جلد ہی یہ صارفین کے سمارٹ ٹی وی پر دستیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں