Nawaz Sharif 27

شدید علیل نواز شریف لندن روانگی پر سوٹ اور ٹائی میں ملبوس

سابق وزیراعظم نواز شریف قیمتی سوٹ پہن کر گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر ائیر ایمبولینس تک پہنچے، مخالفین کو باتیں بنانے کا موقع مل گیا
لاہور (19 نومبر 2019ء) :سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے ائیر ایمبولینس میں سوار ہو کر لندن روانہ ہو گئے۔نواز شریف آج صبح قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ پہنچے، جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔ قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں، انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔نواز شریف اس سے قبل کئی روز تک سروسز اسپتال میں بھی زیر علاج رہے لیکن ڈاکٹرز ان کی بیماری کو تشویشناک قرار دیتے رہے۔ڈاکٹرز کا خیال تھا کہ نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو پارہی۔
نواز شریف کا بیرون ملک جانا ضروری ہے جہاں پر ان کے کچھ ٹیسٹ ہوں گے جس سے بیماری کی تشخیص ہو پائے گی۔

نواز شریف کی لاہور سے لندن روانہ ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف ٹائی اور سوٹ میں ملبوس ہیں اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔یہاں پر مخالفین کو ایک بار پھر تنقید کا موقع مل گیا،نواز شریف کے مخالفین کا کہنا تھا کہ پہلے تو کہا جاتا تھا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے پلیٹ لٹس کم ہیں لیکن بظاہر نواز شریف تو بلکل ٹھیک لگ رہے ہیں اور قیمتی سوٹ میں ملبوس ہو کر گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں