shoaib malik and sania mirza 42

شعیب ملک نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ، پاکستان کے واحد کھلاڑی بن گئے

گیانا(ویب ڈیسک) سابق کپتان شعیب ملک 350 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے 350 ٹی ٹوئنٹی میچز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے، آل راونڈر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ 350 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرپاوں گا،اس سفر میں ساتھ رہنے والی ٹیموں، لیگز کی فرنچائزز اور کھلاڑیوں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا تھا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 111 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، 2015 میں کم بیک کے بعد سے شعیب ملک کی اس فارمیٹ کی کرکٹ میں اوسط 40 سے زائد رہی ہے، آل راو¿نڈر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے اور آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہاں ہیں، آل راو¿نڈر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 کے فاتح پاکستانی اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔

3 تبصرے “شعیب ملک نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ، پاکستان کے واحد کھلاڑی بن گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں