58

فیروز خان کے بعد بہنوں کا بھی شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ

معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،اس کے بعد شوبز میں ہی کام کرنے والی ان کی بہن دعا ملک نے بھی شوبز کو خیرآباد کہنے کا اشارہ دیا ہے۔ اداکارہ نے یوٹیوبر علی احمد اعوان کو انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی آنے والی زندگی کو اسلام کی راہ میں وقف کرنا چاہتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ بھائی فیروز خان اور ان کے اعلان کے بعد بہت جلد ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک بھی ایسا ہی اعلان کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ان سب بہن بھائیوں کی زندگی کو بدلنے میں مولانا طارق جمیل نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد فیروز خان کی طرح ایک ٹویٹ میری طرف سے بھی آنے والی ہے جس کے بعد اگلی باری حمائمہ ملک کی ہو گی۔

دعا ملک کا کہنا ہے کہ فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے فیصلے میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اللہ کی ذات کا ہے۔
اور اب ہمارا روحانیت سے ایک گہرا تعلق ہو گیا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم تمام بہن بھائی سیلف میڈ ہیں،ہم سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مخلوق سے اصل محبت سمجھ نہیں آتی تو پتہ چلتا ہے کہ حقیقی محبت کیا ہے۔دعا ملک سے سوال کیا گیا ہے کہ بہت سے لوگوں کو یہ بھی کہنا ہے کہ جب آپ لوگ شوبز چھوڑ ریں گے تو اپنی زندگی کا گزر بسر کیسے کریں گے۔
جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسا کہ مولا علی نے کہا کہ اس چڑیا کی طرح زندگی گزارو جو رات میں منہ میں اگلے دن کے لیے اناج کا دانہ لے کر نہیں سوتے،اور اللہ اس چڑیا کو کس طرح زندگی رکھتا ہے ہم ابھی اس چڑیا کی طرح ہی زندگی گزار لیں گے۔واضح رہے کہ اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا ، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ میڈیا پر صرف دین اسلام کی تبلیغ سے متعلق ہی کام کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف نوجوان اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔ اداکار حمائمہ ملک نے کہاکہ وہ بھائی اداکار فیروزخان کے فیصلے کی قدر کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اداکار فیروزخان کے شوبز چھوڑ دینے پر بہت خوش ہیں اور یہ ان کی فیملی کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ان کے گھر کے فرد نے صراط مستقیم کو چنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بھائی قابل فخر ہے ۔ یاد رہے اداکارہ فیروزخان نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آنے والی زندگی دینی خدمات کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں