ministers with dual citizenship 10

دوہری شہریت والے معاون خصوصی اور وزراء کو کابینہ سے الگ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

تمام دوہری شہریت والے معاون خصوصی اور وزراء کو کابینہ سے الگ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔
مسلم لیگ ّ(ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دادکے متن میں کہا گیا کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد کی کابینہ میں موجودگی قوم میں شک شبہات کررہی ہے۔

غیر ملکی شہریت رکھنے والے معاون خصوصی اور وزراکی حساس ملکی معلومات تک رسائی ہوتی ہے۔آئین پاکستان کے مطابق دوہری شہریت والا کابینہ کا رکن نہیں بن سکتا۔ ایسے وزرااور معاون خصوصی کے فیصلوں کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ قرار داد میں وزیراعظم سے مطالبہ کیاگیا کہ تمام دوہر شہریت والے معاون خصوصی اور وزراکو کابینہ سے الگ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں