33

خلیل الرحمان قمر کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی

ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو کال لیک ہوئی ہے جسے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان سے جوڑا جا رہا ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو میں سنا جا سکتا ہے کہ خلیل الرحمان قمر ایک خاتون سے پوچھتے ہیں کہ آپ ملنے کیوں نہیں آئیں؟ جس پر شادی شدہ خاتون جواب دیتی ہے کہ میں اکیلی آنا چاہتی تھی مگر میرا شوہر بھی ساتھ جانے کے لئے تیار ہوگیا۔
خلیل الرحمان قمر کا کہا کہ آپ نے نہیں آنا تھا تو ایک میسج کر دیتی۔ جس پر خاتون کہتی ہے کہ آپ کو یقین نہیں تو میں اپنی تصویر بھیج دیتی ہوں۔ تاکہ آپ کو یقین ہو جائے کہ میں تیار بیٹھی ہوں۔ آپ کے پاس آرہی تھی مگر شوہر نے ساتھ جانے پر اصرار کیا۔
اب میں شوہر سے بھی ناراض ہو کر بیٹھ گئی ہوں۔ اگر شوہر میرے ساتھ آتے تو میں آپ کو میسج کر کے بتا دیتی۔

جس پر خلیل ارلرحمان قمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کو ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تصویر بھیجنا چاہتی ہو تو بھیج دو ں تمہیں دیکھ کر اچھا لگے گا۔ اگر آج نہیں تو کل یا پرسوں مل لیں گے، جب کوئی مسئلہ نہ ہو اور دماغی سکون ہو تب مل لیں گے۔

واضح رہے سماجی کارکن ماروی سرمد سے لائیو پروگرام میں جھگڑے کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔
جس کے بعد خلیل الرحمان قمر کی متنازعہ باتوں نے بھی صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے ، تاہم اب ڈرامہ نویس کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ آڈیو کال لیک ہوئی ہے۔ جس میں وہ ایک خاتون سے اکیلے ملنے پر اصرار کررہے ہیں۔ اور خاتون سے محبت کی باتیں کرتے بھی نطر آئے ۔ تاہم اب خلیل الرحمان قمر کی اس گفتگو کو سوشل میڈیا صارف بھی زیر بحث لا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں