cat 15

سفاک شخص نے بلی کو اغوا کرنے کے بعد بےدردی سے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اردن میں ایک شخص نے بلی کو اغوا کرنے کے بعد بےدردی سے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا. ایک اجنبی شخص نے اردن کے دارالخلافہ امان کے علاقے میں واقع ایک گھر سے بلی کو اغوا کیا اور بےدردی کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق اردن میں ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک اجنبی شخص نے بے زبان جانور کے ساتھ بدفعلی کی ہے۔
اردن میڈیا کے مطابق اردن کے دارالحکومت میں ایک شخص نے بلی کو گھر سے اغوا کر کے اسے انتہائی بے رحمی کے ساتھ اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلی کی مالکہ ایلیکس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کی بلی کے قابلِ رحم حالت میں گھر واپس آنے سے کئی گھنٹے قبل اسے اغوا کیا گیا تھا۔

ایلیکس کو پہلے پہل اس بات کی سمجھ نہ آئی کہ بلی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

اردن خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے بلی کے اعضاء مخصوصہ سے خون بہتے دیکھا تو اس نے تصاویر بنا کر جانوروں کے ماہر ایک ڈاکٹر کو بھیجیں تو اس نے متاثرہ بلی کو لے کر کلینک آنے کی تجویز دی۔ جب خاتون الیکس بلی کو لے کر کلینک پہنچی تو معائنے سے پتا چلا کہ اس کو بری طرح زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد بلی کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اس معاملے پر خاتون کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی مکمل چھان بین کے لیے اپنے پڑوسیوں سے بات کرے گی اور گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اگر کیمروں کے ذریعے وہ ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تو اس کے خلاف کیس دائر کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی میں بھی ایسا ہی ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک شخص کو استبول میں تین ماہ کی بلی کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں