28

وزیراعظم نے اسد عمر کو خصوصی عہدے سے نواز دیا

اسلام آباد وزیراعظم نے اسد عمر کو خصوصی عہدے سے نواز دیا، عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اور اپنے قریبی ساتھی کو کراچی کے تمام میگا پراجیکٹس کیلئے فوکل پرسن اور کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے وزیر خزانہ اور پارٹی کے سینئر رہنما اسد عمر کو وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ خصوصی عہدے سے نواز دیا ہے۔
اسد عمر وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو کراچی کے تمام میگاپراجیکٹس کیلئے اپنا فوکل پرسن اور کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ اسد عمر وفاقی حکومت کی جانب سے شہر قائد کراچی کیلئے شروع کیے جانے والے تمام منصوبوں کی نگرانی کریں گے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔
اسد عمر کی بطور فوکل پرسن تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وزیر خزانہ بنائے گئے تھے تاہم بعد ازاں ملک کے معاشی حالات بگڑنے کے باعث انہیں عہدے سے ہٹا کر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کا عہدہ سونپ دیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ کا عہدہ واپس لیے جانے کے بعد اسد عمر کو کسی دوسری وزارت لینے کی پیش کش بھی کی گئی تھی تاہم انہوں نے وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں