12

ٹوئٹر صارفین اب ریپلائی کرنے والوں کو کنٹرول کر سکیں گے

ٹوئٹر صارفین کی پرائیویسی کے حوالے سے ایک اور فیچر متعارف کرائے گا۔ اس فیچر سے ٹوئٹر صارفین کو ریپلائی کنٹرول کرنے کا آپشن دے گا۔اس طرح صارفین خود ہی فیصلہ کر سکیں گے کہ اُن کے ٹوئٹ کے ریپلائی کون کر سکتا ہے۔

اس فیچر سے صارفین ریپلائی کو صرف فالورز یا مینشن (گروپ) یا گفتگو میں شامل لوگوں (پینل) یا کسی کو بھی نہیں (سٹیٹمننٹ) تک محدود کر سکیں گے۔اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد آپ کو اجنبیوں سے بچنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کو پرائیویٹ نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ نیا کنٹرول 2020 کے آخر تک سب صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ آپ اس فیچر کے علاوہ بھی مزید بہتریوں کی توقع کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں