30

گھبرایا ہوا ہوں کہ میری بیوی کے والدین کیا سوچیں گے “حسن علی نے اپنی شادی پر ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

دبئی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کا نکاح آج دبئی میں ہو گا ،اس موقع پر سٹار کرکٹر کافی خوش اور پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے نکاح پر بہت خوش ہوں ،یہ کسی بھی مسلمان کی زندگی میں بہت بڑا دن ہوتا ہے ،اس طرح لگ رہا ہے کہ میں ورلڈ کپ فائنل کھیل ر ہا ہوں ،ٹرافی تھوڑی دیر بعد ملے گی۔حسن علی نے کہا کہ آپ میرے چہرے پر دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنا گھبرا یا ہوا ہوں ،یہ ایک چیلنج ہے ،پہلی دفعہ اپنی بیوی کے والدین سے ملنا ہے،وہ میرے بارے میں کیا سوچیں گے کیا نہیں ،یہ بہت عجیب سے لمحات ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا آج نکاح ہے جبکہ کل ولیمہ بھی یہاں ہو گا اور پھر پاکستان جا کر دوبارہ شادی کی تقریب منعقد کروں گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں