corona 42

وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی مصطفیٰ کمال پاشا کورونا کے باعث انتقال کر گئے

وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی مصطفیٰ کمال پاشا کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا 6 جولائی سے وینٹی لیٹر پر تھے، وہ کارڈیالوجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کورونا وائرس سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کارڈیالوجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کو 6 جولائی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی 22 جون سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ نشتر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا پاکستان کے ایک مایا ناز سرجن تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں