8

کمزور دل افراد ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط دیکھتے دوائیاں پاس لے کر بیٹھیں

میرے پاس تم ہو کی آخری قسط دیکھنے کے خواہش مند کمزور دل افراد دوائیاں ساتھ لے کر بیٹھے۔ تفصیل کے مطابق میرے پاس تم ہو کے لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ ”میرے پاس تم ہو “ کی آخری قسط 60 سے 65 منٹ پر محیط ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام دیکھنے والوں سے گزارش کروں گا کہ سب دل تھام کر ڈرامہ دیکھنے بیٹھے چونکہ لوگ دیکھنے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ سچ بولوں تو ڈرامہ دیکھ کر میں خود بہت اذیت سے گزرتا ہوں۔ دیکھنے والے بھی اتنی ہی تکلیف محسوس کرتے ہیں جو کہ دھوکہ کھانے والا شخص کر رہا ہے۔ میرے پاس تم ہو ڈرامے میں ندیم بیگ نے ڈرامے کو اسی طرح ڈھال دیا جس طرح میں نے لکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے تمام تر ڈرامے ایک ہی ایجنڈے پر ہیں۔
جس کا مفہوم ہے کہ ”خدا اپنے گناہگاروں کو معاف کردیتا ہے ‘محبت اپنے گناہگاروں کو معاف نہیں کرتی “ ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ایک ڈرامہ نہیں بلکے ایک ناول لکھ دیا ہے جو ہر لڑکی کو پڑھتے رہنا چاہیے۔
اس سے قبل ہدایت کار اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈرامہ ‘‘میرے پاس تم ہو’’ کا معاوضہ 50 لاکھ ملا اور انہوں نے ہر ڈرامے اور فلموں کابہتر معاوضہ حاصل کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں لکھاریوں کے ساتھ برتائو دیکھ کر افسوس ہوا اور انہوں نے اس وقت خود سے وعدہ کیا کہ وہ مصنف کے مقام کیلئے جدوجہد کرینگے جو ابھی تک جاری ہے۔ نقل اثاث دبي
واضح رہے کہ ڈرامہ ‘‘میرے پاس تم ہو’’ شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے اور اس نے کئی ریٹنگ ریکارڈز قائم کئے ہیں۔ واضح رہے ڈرامے کی مقبولیت اس وقت مزید بڑھ گئی تھی جب ڈائیلاگ ’’دو ٹکے کی لڑکی‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں