Breaking News :

nothing found
January 17, 2021

واٹس ایپ نے نئی پالیسی پر افواہوں کی وضاحت کر دی

معروف سوشل اینڈ میسجنگ موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے نئی پالیسی پر افواہوں کی وضاحت کر دی۔واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی کئے حوالے سے تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے پرائیویسی کو یقینی بنائے جانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔واٹس ایپ کے مطابق نئی پرائیویسی کو اگر پڑھیں تو پیغامات کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو ختم کرنے کی بات موجود نہیں ہے اور درج ہے کہ دو افراد کے درمیان ہونے والی گفتگو واٹس ایپ سمیت کوئی تیسرا فرد یا ادارہ نہیں دیکھ سکتا۔
hair cut
واٹس ایپ نے اپنے ٹویٹر میں کہا واٹس ایپ صارفین کی نجی چیٹس اور ڈیٹا کی حفاظت کرتا ہے۔واٹس ایپ پر کی جانے والی چیٹ اور کالز تک نہ ہی واٹس ایپ کی رسائی ہے نہ ہی کسی اور ایپلیکیشن خصوصا فیس بک کی ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ گروپ پرائیوٹ ہی رہیں گے جب کہ لوکیشن کا بھی فیس بک سے کوئی لینا دینا نہیں ہو گا۔واٹس ایپ نے وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا کہ پرائیویسی پالیسی کی تبدیلی صارفین کی پرائیویسی پر اثر انداز نہیں ہو گی۔
Beds
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اپنی ایپلی کشن کے استعمال کیلئے پرائیویسی پالیسی میں نئی تبدیلیاں کردی ہیں جن کو قبول کرنا صارفین کے لیے لازمی ہے ورنہ ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائیگا۔ فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ نے صارفین کو نوٹیفیکیشنز بھی بھیج دیے ہیں اور انہیں پالیسی قبول کرنے کیلئے 8 فروری تک کا وقت دیا گیا ہے، بصورت دیگر صارف واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی کھوبیٹھے گا۔
نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا نہ صرف استعمال کرے گا بلکہ اسے تھرڈ پارٹی بالخصوص فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا۔ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف اپنا نام، موبائل نمبر، تصویر، اسٹیٹس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی انفارمیشن، آئی پی ایڈریس، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مہیا کرے گا۔

Read Previous

عامر کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی جس کی بنا پر ڈراپ ہوئے: بابراعظم

Read Next

نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا بیرون ملک روانگی کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *