Breaking News :

nothing found
January 17, 2021

جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہہ رگ پر وار ہوتا ہے ، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہہ رگ پر وار ہوتا ہے ، عمران خان نے اعتراف کیا کہ اس کو حکومت چلانی نہیں آتی ، سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں ، وزیراعظم سلیکٹڈ تو ہے اب ریجیکٹڈ بھی ہوگا ، نواز شریف نے کہا تھا تم سے ملک نہیں چلے گا ، جو الزامات نواز شریف پر لگائے گئے تھے آج یہ خود ان کی زد میں ہیں ، جو اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اسے سرخرو کرتا ہے ، نیب عدالت کا جج گھر آکر نوازشریف سے معافی مانگتا ہے ، جج ارشد ملک نے نوازشریف سے کہا مجھے معاف کردیں ، وہ کہہ کر گیا کہ نوازشریف میں نے تمہارے ساتھ زیادتی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مٰن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مجھ سے خوف ہے ، میرے اعلان پر عمران خان کو اتنا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کرلیا ، لیکن کراچی میں پوری فورس چھٹی پر گئی اور عمران خان کوپتہ ہی نہیں تھا ، راجا فاروق حیدر نے بھی سلیکٹڈ کے سامنے سرجھکانے سے انکار کیا، نظریہ عوام کا پیٹ نہیں بھرسکتا بلکہ نظریے کے پیچھے نوازشریف کی خدمات ہیں ، نوازشریف کی زبان بند ہے لیکن آج ہمارے مخالف بھی ان کی زبان بول رہےہیں ، جو اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اسے سرخرو کرتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ کمزور حکومت کی وجہ سے بھارت نے ہم پر وار کیا،جب نوازشریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی خود چل کر آتا ہے، جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتاہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت دی، مسلم لیگ ن نے نوازشریف کےہاتھوں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے کونے کونے کو ترقی سےسنوارا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ کارکنوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی ، آزادکشمیر کی قیادت کی جلسے میں آمد پر ان کی مشکورہوں ، عاجزی سے کہہ رہی ہوں میں دلیر انسان کی بیٹی ہوں ، نوازشریف اور راجہ حیدر سے دلیری سیکھتی ہوں ، آزاد کشمیر کے لوگوں کیلئے نوازشریف کا محبت بھرا سلام لائی ہوں ، نوازشریف جب آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا، مریم نواز اور نوازشریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جب شہادتیں ہوتی ہیں تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں ، نوازشریف کو مودی کا یارکہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دیا۔

Read Previous

جے ایف 17 کے جدید ماڈل کے بعد دنیا کا جدید ترین جنگی ڈرون بھی پاک فضائیہ کا حصہ بننے کو تیار

Read Next

مریم نواز کی اپنے سسرال میں بھی ایک نہ چلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *