177

عمران خان کا استقبال کرنے والی یہ امریکی خاتون کون ہے؟

واشنگٹن وزیر اعظم عمران خان سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ چکے ہیں ۔ ایئر پورٹ پر ان کا استقبال پہلے سے امریکہ میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، پاکستانی سفیر اور امریکی حکام نے کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ عمران خان کے استقبال کیلئے کوئی امریکی عہدیدار نہیں آیا لیکن درحقیقت وہاں امریکہ چیف پروٹوکول افسر موجود تھیں جنہیں تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر آنے والی امریکی خاتون کا نام میری کیٹ فشر ہے جنہیں 8 جولائی 2019 کو ایکٹنگ چیف آف پروٹوکول کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق مس فشر نے 2018 میں دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ چیف آف پروٹوکول کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعدوہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول بن گئیں اور اب وہ پروٹوکول کے محکمے کی ایکٹنگ سربراہ ہیں۔ مس فشر کا کام بیرون ممالک سے آنے والے بادشاہوں، ملکاﺅں، صدور اور وزرائے اعظم کا اپنے ملک کی سرزمین پر استقبال کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں