56

کیا وسیم اکرم اور شنیرا فلمی پردے پر رومانس کرتے نظر آئیں گے؟

گزشتہ برس یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم جلد ہی کھیل اور فیشن شوز کے بعد فلمی کیریئر بھی شروع کریں گے اورمصالحہ فلم میں معروف اداکار فواد خان اور فیصل قریشی سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ جلوے دکھاتے دکھائی دیںگے ، بعد ازاں اسکی تصدیق بھی ہوگئی تھی۔اب وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اپنی اور اپنے شوہر کی پہلی فلم کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کے دوران کس قدر مشکلات کا سامنا رہا۔
شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے آنے والی مصالحہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی شوٹنگ کے دوران کس قدر پریشانیوں کا سامنا کیا۔ اداکارہ نے شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی اپنی 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوٹنگ کے تجربات بیان کیے اور بتایا کہ کس طرح وہ گزشتہ 12 دن سے مکمل نیند نہیں کر سکیں، انہوں نے تھکاوٹ، نیند کی کمی اور بھوک سمیت پیش آنے والے دیگر مسائل کا ذکر بھی کیا۔
شنیرا اکرم نے بتایا کہ انہیں فیصل قریشی اور انکی ٹیم کیساتھ کام کرکے انتہائی اچھا لگا اور انہیں نئے تجربے کرنے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے اپنی 2 تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہیں فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم شنیرا اکرم نے فلم کی کہانی کے حوالے سے کوئی بات نہیں بتائی۔خبریں ہیں کہ شنیرا اکرم بھی فلم میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گی اور ممکنہ طور پر انکے شوہر وسیم اکرم بھی مختصر طور پر دکھائی دیںگے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی سمیت بیرون ملک بھی کی جائے گی اور خیال ہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں